Skip to main content

Posts

Showing posts from September, 2022

لسی Lassi

  لسی لسی انگریزی: Lassi دہی سے بنایا جانے والا ایک روایتی پنجابی مشروب ہے۔ عام طور پر دہی میں پانی ملا کر مدھانی سے بلویا جاتا ہے اور اس میں سے مکھن علاحدہ کر لیا جاتا ہے۔ پھر اس میں حسب منشا نمک اور مزید پانی ملایا جاتا ہے۔ کچھ لوگ اس میں چینی بھی ملاتے ہیں۔ لسی پاکستان اور بھارت میں بالخصوص پنجاب کے دیہاتی علاقوں میں بہت مقبول ہے۔ سخت گرمی میں یہ ٹھنڈک، اطمینان اور نیند کا باعث ہے۔ زیادہ مقبول عام لسّی میں دہی، پانی اور نمک ہی شامل کیا جاتا ہے۔ لیکن میٹھی لسّی اور ادھ رڑکا بھی پیا جاتا ہے۔ میٹھی لسّی میں دہی کے ساتھ دودھ اور چینی شامل کی جاتی ہے اور یہ عام لسی سے زیادہ گاڑھی ہوتی ہے۔ یہ عام طور پر ناشتے میں لی جاتی ہے حالانکہ اس میں نیند آور خصوصیات زیادہ ہوتی ہیں۔ پاکستان میں لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد اور بھارت میں امرتسر اور جودھپور اپنی لسی کی وجہ سے مقبول ہیں۔ گرمیوں کے موسم میں لسّی گرمی کے احساس کو کم کرنے کے لیے عام مشروب کی حیثیت اختیار کر جاتی ہے۔ ناشتے اور کھانے خصوصاً دوپہر کے کھانے کے ساتھ زیادہ پی جاتی ہے۔ دیسی علاج اور ٹوٹکوں میں بھی لسی کو ایک خاص اہمیت حاصل...

Cannabis Indica چرس

  چرس چرس ایک پھول دار پودے کا نام ہے جسے انگریزی میں Cannabis indica یا ماریجوانا (marijuana) یا hemp کہتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ pot, weed اور dope بھی کہلاتی ہے۔ اردو میں اسے قنب بھی کہا جاتا ہے۔ اس سے حاصل کردہ مواد نشہ آور ہوتا ہے اور اندازہ کیا جاتا ہے کہ دنیا کی 4 فیصد آبادی اس نشہ کی عادی ہے۔ Cannabis indica اس پودے کی ہندوستانی نسل ہے لیکن دنیا میں اس کی چند اور قسمیں بھی پائی جاتی ہیں۔ چرس کے پودے کا اصل وطن مرکزی ایشیا ہے۔ چرس میں کئی نشہ آور اجزا موجود ہوتے ہیں جن میں سب سے طاقتور جز THC یعنی tetrahydrocannabinol کہلاتا ہے جبکہ باقی 482 اجزا cannabinoid کہلاتے ہیں۔ حشیش اور بھنگ بھی اسی پودے سے حاصل ہوتی ہیں۔ تاریخ میں چرس کے نشہ کاذکر 3 ہزار سال سے موجود ہے چرس چرس سگریٹ میں بھر کر کش لگائے جاتے ہیں (یعنی پیھپڑوں سے جذب ہوتی ہے) جبکہ گانجا مشروب یا لسی کی شکل میں پیا جاتا ہے اور آنتوں سے جذب ہو کر خون میں شامل ہو جاتا ہے۔ افیون اور ہیروئن کے استعمال سے خواب آور کیفیت طاری ہوتی ہے جبکہ چرس اور بھنگ کے استعمال سے بے فکری، خوشی اور اطمنان کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ شراب اور نکوٹ...