Skip to main content

Influenza

 Influenza


انفلوئنزا

یہ ایک مشہور مرض ہے جس کے متعلق اہل طب کی مختلف رائے ہیں. بعض اس کا سبب ایک خاص جراثیم انفلوئنزا بیسی لس اور بعض اس کو ستاروں سے تشبیہ دیتے ہیں.

ایک بار مرض ہونے پر دوبارہ قوت مدافعت نہیں رہتی اور مرض بار بار حملہ کرتا ہے. یہ وبائی مرض ہے ایک سے دوسرے کو لگ جاتا ہے.

اقسام

1. اعصابی

سر درد، زکام، بخار، عام عصبی اور عضلاتی کمزوری، منہ کا ذائقہ بدمزا تمام جسم میں ہلکا ہلکا درد معمولی کھانسی و نزلہ عموماً مریض 4 سے 5 یوم میں صحت مند ہو جاتا ہے.

2. تنفسی

نمونیہ اور برانکائٹس کھانسی کے ساتھ چھاتی میں سخت درد گلے اور سانس کی نالی میں ورم تیز بخار اور پیاس کی شدت گلا بیٹھ جاتا ہے اس طرح کی علامات میں آرام دیر سے آتا ہے بعض اوقات قے، دست اور ابکائیاں آتی ہیں. بخار 104، 105. غنودگی اور بے-بس ہوشی طاری ہو جاتی ہے ٹائیفائڈ ہو سکتا ہے اور عام طور پر یہ خطرناک صورت اختیار کر جاتا ہے.

اس مرض کی زیادہ خرابی ہے کہ یہ بخار اتر جانے کے بعد بھی کھانسی کئ دنوں تک ستاتی ہے اور کمزوری اور نقاہت بھی کئ دنوں تک رہتی ہے

احتیاط

آرام، گرمی، خوراک تینوں کا خیال لازمی رکھنا چاہیے ورنہ مرض خطرناک صورت اختیار کر لیتا ہے

ہومیوپیتھی میں اس مرض کے لیے بہت ہی عمدہ بے شمار ادویات استعمال کروائی جاتی ہیں جو علامات کی بنیاد پر دی جاتی ہیں چند ایک درج ذیل ہیں

1. ایکونائٹ.

2. جلسی میم.

3. رسٹاکس.

4. بپٹیشیا.

5. آرسنیکم البم.

6. یوپیٹوریم پرفولیٹم.

7. سباڈیلا.

8. ڈلکامارا.

9. برائی اونیا.

10. فاسفورس.

اس کے علاوہ اور بھی ادویات ہیں جو علامات کے مطابق دی جا سکتی ہیں.

نوٹ : کوئی بھی دوا ہومیوپیتھک ڈاکٹر کے مشورہ کے بغیر بالکل بھی استعمال نہیں کرنی

Sajid Sheikh

Homeo/Fitness Consultant 

Comments

Popular posts from this blog

Healthy Life Style صحت مند طرزِ زندگی

یہ صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہے۔ طبی مشورہ یا تشخیص کے لیے، کسی پیشہ ور سے مشورہ کریں۔ صحت مند طرز زندگی کی بنیادیں: ایک جامع گائیڈ آج کی تیز رفتار دنیا میں، صحت کو ترجیح دینا اکثر نظر انداز ہو سکتا ہے۔ تاہم، صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینا محض جسمانی تندرستی کے بارے میں نہیں ہے۔ اس میں ہمارے ذہنوں، جسموں اور روحوں کی پرورش کے لیے ایک جامع نقطہ نظر شامل ہے۔ یہ مضمون ایک صحت مند طرز زندگی کے کلیدی ستونوں پر روشنی ڈالے گا اور ان کے نفاذ کے لیے عملی حکمت عملی فراہم کرے گا۔ 1 آپ کے جسم کی پرورش پورے کھانے کو ترجیح دیں: صحت مند غذا کی بنیاد مکمل، غیر پروسس شدہ کھانوں پر ہے۔ اپنے کھانے میں مختلف قسم کے پھل، سبزیاں، سارا اناج، پروٹین اور صحت مند چکنائی کو شامل کرنے پر توجہ دیں۔  * پھل اور سبزیاں: اپنی پلیٹ میں شامل کرنے کا مقصد بنائیں! رنگوں کی متنوع اقسام شامل کریں، کیونکہ ہر رنگ مختلف وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس کی نمائندگی کرتا ہے۔  * پروٹین: مچھلی، مرغی، پھلیاں، دال اور ٹوفو جیسے ذرائع کا انتخاب کریں۔ سرخ گوشت اور پروسس شدہ گوشت کو محدود کریں۔  پورے اناج: مکمل اناج جیسے ب...

Meniscus Tear Knee Injury

  Meniscus Tear Knee Injury گھٹنے کی بہت سی چوٹوں کی طرح، مینیسکس کا پھٹنا تکلیف دہ اور کمزور ہو سکتا ہے۔ بدقسمتی سے یہ کافی عام ہے. درحقیقت،اس کا پھٹنا گھٹنے کے اکثر ہونے والے کارٹلیج زخموں میں سے ایک ہے۔ کارٹلیج جوڑنے والا ٹشو ہے جو آپ کے جوڑوں اور ہڈیوں کی حفاظت کرتا ہے۔ مینیسکس کا پھٹنا اکثر رابطے والے کھیلوں جیسے فٹ بال اور ریسلنگ میں ہوتے ہیں، نیز غیر رابطہ کھیلوں میں جن میں جمپنگ وغیرہ کی ضرورت ہوتی ہے، جیسے والی بال اور ساکر soccer What Is the Meniscus? مینیسکس کیا ہے؟ مینیسکس آپ کے گھٹنے میں کارٹلیج کا ایک ٹکڑا ہے جو جوڑ کو کشن اور مستحکم کرتا ہے۔ یہ دباؤ کو جذب کرنے والے کے طور پر کام کرتا ہے، ہڈیوں کو ٹوٹ پھوٹ سے بچاتا ہے۔ آپ کے ہر گھٹنے میں اس کارٹلیج کے دو ٹکڑے ہوتے ہیں. میڈیئل مینیسکس گھٹنے کے اندر ہوتا ہے۔ لیٹرل مینیسکس گھٹنے کے باہر بیٹھتا ہے۔ دونوں کی شکل (سی ایس)  کی طرح ہوتی ہے اور آپ کی پنڈلی کی ہڈی (ٹبیا) اور آپ کی ران کی ہڈی (فیمر) کے درمیان کشن فراہم کرتی ہے۔ دو مینیسی آپ کے گھٹنوں کو مستحکم رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ ? What Causes a Meniscus Tear مینی...

بچوں میں زیادہ فعال مثانہ: وجوہات، تشخیص اور علاج

  زیادہ فعال مثانہ اوور ایکٹیو مثانہ (OAB)، پیشاب کی بے ضابطگی کی ایک مخصوص قسم، بچپن کی ایک عام حالت ہے جس کی وضاحت پیشاب کرنے کی اچانک اور بے قابو خواہش سے ہوتی ہے۔ یہ دن کے وقت حادثات کا باعث بن سکتا ہے۔ والدین کسی بچے سے یہ بھی پوچھ سکتے ہیں کہ کیا انہیں باتھ روم جانے کی ضرورت ہے۔ اگرچہ بچہ نہیں کہتا ہے، انہیں منٹوں بعد جانے کی فوری ضرورت ہوگی۔او اے بی بستر گیلا کرنے، یا رات کے اینوریسس جیسا نہیں ہے۔ بستر گیلا کرنا زیادہ عام ہے، خاص طور پر چھوٹے بچوں میں۔ OAB کی علامات بچے کے روزمرہ کے معمولات میں مداخلت کر سکتی ہیں۔ صبر اور سمجھ کے ساتھ دن کے وقت ہونے والے حادثات پر ردعمل ظاہر کرنا ضروری ہے۔ یہ واقعات اکثر بچے کی سماجی اور جذباتی نشوونما کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اس کی دیگر جسمانی پیچیدگیاں یہ ہیں  بچوں میں مثانے کو مکمل طور پر خالی کرنے میں دشواری گردے کے نقصان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ پیشاب کی نالی کے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔  اپنے ڈاکٹر سے بات کریں اگر آپ کو شک ہے کہ آپ کے بچے کو او اے بی ہے۔ زیادہ تر معاملات میں وقت کے ساتھ چلا جاتا ہے۔ اگر نہیں، تو آپ کے بچے کو اس ...