Skip to main content

لسی Lassi

 


لسی
لسی انگریزی: Lassi
دہی سے بنایا جانے والا ایک روایتی پنجابی مشروب ہے۔ عام طور پر دہی میں پانی ملا کر مدھانی سے بلویا جاتا ہے اور اس میں سے مکھن علاحدہ کر لیا جاتا ہے۔ پھر اس میں حسب منشا نمک اور مزید پانی ملایا جاتا ہے۔ کچھ لوگ اس میں چینی بھی ملاتے ہیں۔ لسی پاکستان اور بھارت میں بالخصوص پنجاب کے دیہاتی علاقوں میں بہت مقبول ہے۔ سخت گرمی میں یہ ٹھنڈک، اطمینان اور نیند کا باعث ہے۔ زیادہ مقبول عام لسّی میں دہی، پانی اور نمک ہی شامل کیا جاتا ہے۔ لیکن میٹھی لسّی اور ادھ رڑکا بھی پیا جاتا ہے۔ میٹھی لسّی میں دہی کے ساتھ دودھ اور چینی شامل کی جاتی ہے اور یہ عام لسی سے زیادہ گاڑھی ہوتی ہے۔ یہ عام طور پر ناشتے میں لی جاتی ہے حالانکہ اس میں نیند آور خصوصیات زیادہ ہوتی ہیں۔ پاکستان میں لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد اور بھارت میں امرتسر اور جودھپور اپنی لسی کی وجہ سے مقبول ہیں۔ گرمیوں کے موسم میں لسّی گرمی کے احساس کو کم کرنے کے لیے عام مشروب کی حیثیت اختیار کر جاتی ہے۔ ناشتے اور کھانے خصوصاً دوپہر کے کھانے کے ساتھ زیادہ پی جاتی ہے۔ دیسی علاج اور ٹوٹکوں میں بھی لسی کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔

روایتی نمکین لسی
روایتی نمکین لسی میں دہی کو ہاتھ کی مدھانی یا برقی مدھانی (بلینڈر) سے بِلو کر، پانی اور نمک ملایا جاتا ہے۔ بِلونے کے دوران لسی میں سے مکھن نکال لیا جاتا ہے اور لسی کو یخ ٹھنڈا کر کے پیش کیا جاتا ہے۔



میٹھی لسی
میٹھی لسی میں نمک کی بجائے چینی شامل کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ پانی کی جگہ یا اس کے ساتھ دودھ بھی ملایا جاتا ہے۔ ذائقہ بڑھانے کے لیے اس میں عرق گلاب، لیموں کا رس یا مختلف پھلوں کا رس شامل کیا جا سکتا ہے (مثلاً مینگو لسی)۔ پاکستان میں سندھ اور بھارت میں راجستھان کے علاقوں میں زعفرانی لسی بھی پی جاتی ہے۔ میٹھی لسی میں مکھن یا بالائی موجود رہتی ہے جس کے باعث یہ گاڑھی ہوتی ہے۔ یہ نیند آور ہوتی ہے اور اس کو پینے کے بعد اونگھنے کی سی کیفیت ہو سکتی ہے۔


بھنگ لسی
بھنگ لسی بھارت میں تہواروں وغیرہ کے موقع پر پی جاتی ہے۔ اس میں بھنگ کے پودے سے کشید کیا گیا محلول شامل کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر ساجد شیخ
03146700489

Comments

Popular posts from this blog

Paralysis Treatment

 

Nosodes and Sarcodes

نوسوڈز ہومیوپیتھک علاج کا ایک مخصوص جز ہے جو کسی بیماری کے عنصر یا بیمار ٹشو سے اخذ کیا جاتا ہے. ایک متعدی بیماری سے براہ راست بیکٹیریا یا وائرس، یا کم براہ راست کسی ٹشو سے حاصل کیے جاتے ہیں ہومیوپیتھک طریقے سے تیار کردہ نوسوڈز علاج کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں   Nosodes نوسوڈز  کی درجہ بندی استعمال شدہ مواد کی نوعیت پر منحصر ہے، نوسوڈز کو مندرجہ ذیل چار گروپس میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ I بیکٹیریل اینڈوٹوکسین سے بنی۔ II مائکرواورگیزموں microorganisms  سے تیار exotoxins پیدا کرنے کے قابل III صاف شدہ زہریلے مادوں سے تیار کردہ۔ IV مائکرواورگیزموں سے تیار کردہ یا بیمار اجزاء ماخذ مواد کی شناخت اور حصول اس کی شناخت اور دستاویز کرنا ضروری ہے۔  مستند ذریعہ موادحیاتیات ہو سکتے ہیں۔ بیکٹیریا، وائرس، پروٹوزوا protozoa پیراسائیز یا فنگی شامل ہیں یا دیگر حیاتیاتی مواد سے حاصل کیا جا سکتا ہے  1. Basic Nosodes: Psorinum, Bacillinum, Syphilinum, Medorrhinum and Carcinosinum.  2. Exanthem Nosodes:  Morbillinum, Parotidinum, Vaccininum, Pertussinum,Diphtherinum, anthr...

منجمد کندھا Frozen Shoulder