گنے کا رس صحت کے لیے فائدہ مند پاکستان میں جگہ جگہ آپ نے ایسی مشینیں ضرور دیکھی ہوں گی جس کے ارگرد کافی لوگ کھڑے ہوتے ہیں اور گنے کے رس سے لطف اندوز ہورہے ہوتے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ کچھ عرصے پہلے اسے پاکستان کا قومی مشروب بھی قرار دیا گیا تھا۔ اور یہ بات بالکل درست ہے کہ موسم کوئی بھی ہو، گنے کا رس فرحت اور تازگی بخشنے کے حوالے سے دیگر مشروبات پر سبقت لیے نظر آتا ہے۔ گرمیوں میں یہ جسم کو ٹھنڈا کرتا ہے تو سردیوں میں بھی بغیر برف کے اسے پینا کافی فائدہ مند ہوتا ہے۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ لذیذ اور میٹھا ہونے سے ہٹ کر یہ رس انتہائی فائدہ مند اور صحت کے لیے سپرفوڈ سے کم نہیں؟ اگر نہیں تو انہیں ضرور جان لیں کیونکہ یہ متعدد مسائل کا قدرتی حل ثابت ہوسکتا ہے۔ ⚘ کیل مہاسوں سے نجات ⚘ گنے کا رس اکثر پینے کی عادت جلد کے مسائل جیسے کیل مہاسوں کے علاج میں مددگار ثابت ہوتی ہے، اگر اکثر کیل مہاسوں کا سامنا ہوتا ہے تو اس رس کے فیس ماسک کا استعمال کرکے دیکھیں، جس کے لیے کچھ مقدار میں ملتانی مٹی کو گنے کے رس میں مکس کریں اور پھر اس کو چہرے اور گلے پر لگاکر 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اس ک...