Skip to main content

Posts

Showing posts from December, 2022

ناخنوں پر سفید دھبے کیا کیلشیم کی کمی سے ہوتے ہیں؟

ناخنوں پر سفید دھبے کیا کیلشیم کی کمی سے ہوتے ہیں؟ ہم میں سے بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ناخنوں پر پڑنے والے سفید دھبے کیلشیم کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں. حالانکہ ایسا بالکل نہیں کیونکہ کیلشیم کا ناخنوں سے کوئی تعلق  keratinنہیں. کیلشیم ہڈیوں کے لیے ضروری ہوتا ہے. ناخن  کیراٹن سے بنتے ہیں کیراٹن ایک لحمیہ(پروٹین) ہے. جو کہ جلد کی سب سے اوپری تہہ کی شکل میں ہوتا ہے. یہ جلد مردہ ہوتی ہے. بعض اوقات ناخن نچلی جلد سے علیحدہ ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے سفید دھبے نمودار ہو جاتے ہیں ناخنوں پر پڑنے والے سفید دھبوں کی کئی وجوہات ہو سکتی ہے یہ کبھی صرف ایک ناخن پر پڑتے ہیں اور کبھی سارے ناخنوں پر بھی پڑ سکتے ہیں. ان میں کوئی تکلیف نہیں ہوا کرتی. اور ان کا علاج کروانے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی. ناخن بڑھنے پر کاٹتے رہیں تو دھبے آہستہ آہستہ ختم ہو جاتے ہیں. لہٰذا ان کے بارے میں زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں

الکحل اور ڈپریشن

Alcohol and depression الکحل دماغ پہ کس طرح اثر انداز ہوتی ہے؟ ٹولرنس (Tolerance ) الکحل کا دماغ پہ اثر کئی اور نشہ آور اشیا مثلاً سکون آور ادویات  کی طرح  ہی ہوتا ہے۔ اگر باقاعدگی سے الکحل پی جائے تو وقت کے ساتھ ساتھ اس کا اثر کم ہوتا جاتا ہے اور مطلوبہ اثر حاصل کرنے کے لیے اس کی مقدار بڑھانی پڑتی ہے۔ یہ عمل  'ٹولرنس' کہلاتا ہے اور الکحل  کا عادی بننے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ الکحل درج ذیل مسائل کا سبب بھی بن سکتی ہے ڈیمینشیا    ڈمینشیا الزائمر سے ملتی جلتی یادداشت کی کمزوری سائیکوسس   زیادہ مدت تک الکحل پینے والوں کو اکیلے میں آوازیں سنائی دینے لگتی ہیں   عادی ہو جانا اگر الکحل پینا اچانک بند کر دیا جائے تو  نشہ اچانک چھوڑنے کی علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں مثلاً کانپنا، اعصابی دباؤ اور کبھی کبھار ایسی چیزیں دیکھنا جو حقیقت میں وہاں موجود نہ ہوں۔ خودکشی   خودکشی کی کوشش کرنے والے مردوں کی چالیس فی صد تعداد ان افراد پر مشتمل ہوتی ہے جو طویل عرصے سے الکحل کے عادی ہوں۔ خودکشی میں کامیاب ہونے والے ستر فی صد افراد وہ ہوتے ہیں جنھوں نے ا...