ڈاکٹر کا انتخاب ہمارا معالج ایسا ہونا چاہیے. جس پر آپ مکمل طور پر اعتماد کر سکتے ہوں. آپ اس سے مانوس ہوں. جو آپ کے مسائل کو سمجھ سکے اور حوصلہ افزائی کرے. اور جو آپ کی صحت کی مکمل خبر گری کرے اور آپ کو صحت مند رکھنے کے لیے مفید مشورے دے اور حوصلہ افزائی بھی کرے. اس کو صرف آپ کی صحت کے بارے میں ہی آگاہی نا ہو بلکہ دیگر اہل خاندان سے بھی واقف ہو اور آپ کے خاندانی پس منظر سے خوب اچھی طرح واقف ہو اس کو آپ کی مزمن امراض کا علم ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کی روزمرہ زندگی کی مصروفیات کا بھی علم ہونا ضروری ہے. کیونکہ جب وہ آپ کو مریض کی حیثیت سے مکمل طور پر جانتا ہو گا تب ہی آپ کو صحت کے متعلق مفید مشورے اور علاج دے سکے گا. اور صحت کے متعلق مسائل کی اصلاح کر سکے گا ڈاکٹر کی عمومی طبی صلاحیت بھی مستند ہونا نہایت ضروری ہے. تاکہ آپ کی بیماری کی تشخیص درست کر سکے اور اگر مناسب سمجھے تو کسی ماہرِ خصوصی کے پاس بھیج سکے. ڈاکٹر میں تین اہم خصوصیات کا ہونا نہایت ضروری ہے تعلیم یافتہ ہو با کردار ہو مریض سے دلچسپی اور ہمدردی رکھتا ہو فیملی ڈاکٹر کے انتخاب کے لیے اس بات کو لازمی مدِ نظر رکھیں کہ ڈاکٹر مہا...