ورزشیں جو ہماری تنفس کے لیے بہترین ثابت ہو سکتی ہیں
سانس کا صحیح طور سے چلنا ہماری صحت اور زندگی کے لیے ناگزیر ہے. اس عمل کو سر انجام دینے کا کام پھیپھڑوں, کے ذمہ ہے. پھیپھڑے خون میں آکسیجن شامل کرتے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو باہر نکالتے ہیں. اس کے ساتھ کچھ اور فاسد مادوں کو بھی خون سے نکال کر خون کو صاف کرتے ہیں. بہرحال کچھ حالتوں میں نارمل سانس لینا دشوار ہو سکتا ہے. اور یہ ہمارے بلڈ پریشر پر اثر انداز ہو سکتا ہے. اور ساتھ ہی دل کی دھڑکن، قوت مدافعت اور یہاں تک کہ ذہن کی کارکردگی کو بھی متاثر کر سکتا ہے
سانس کے مسائل اگر مسلسل رہیں تو ہم مختلف پیچیدگیوں کا شکار ہو سکتے ہیں. عمر، بیماری اور ورزش سانس پر اثر ڈال سکتے ہیں. کچھ عوامل پھیپھڑوں سے جوڑے ہوتے ہیں. اور پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں. لہٰذا نہایت ضروری ہے کہ ہم اپنی صحت اور پھیپھڑوں کی صحت کا خیال رکھیں. تاکہ خوشگوار زندگی گزار سکیں
درج ذیل ورزشوں میں سے کوئی بھی ایک ورزش اپنی زندگی میں شامل کر لیں یہ آپ کی صحت کو اچھی رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گی
تیراکی
Swimming
تیراکی ہماری سانس لینے کی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے. اور پھیپھڑوں کی کارکردگی کو بہتر کرتی ہے. اس کی مشقوں کے دوران سانس روکنے اور لینے کے عمل سے پھیپھڑے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں. جو پھیپھڑوں کی صحت بحال رکھنے میں کارگر ثابت ہوتی ہے. جس سے بریتھ انڈیورنس Breath Endurance میں اضافہ ہوتا ہے ٹورسو سٹرنگتھ Torso Strength
میں اضافہ ہوتا ہے
ان لوگوں کے لیے بھی اچھی ثابت ہوتی جو سی او پی ڈی COPDبیماری سے دوچار ہوتے ہیں
تیراکی سے سانس لینے والے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں. اور جسمانی ساخت بھی بہتر ہوتی ہے. جب جسمانی ساخت مضبوط ہوتی ہے تو اس کی وجہ سے پورے جسم میں نا صرف دورانِ خون بہتر ہوتا ہے بلکہ آکسیجن بھی پورے جسم میں پوری طرح پہنچ پاتی ہے.
یوگا
Yoga
ہوگا میں بھی گہری سانس لینے والی ورزشیں کروائی جاتی ہیں. جو کہ نظامِ تنفس کی بہتری کے لئے بہت ہی اچھی ثابت ہوتی ہیں. روزانہ کی بنیاد پر یوگا کرنے سے سینے اور کمر کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور ان کی لچک میں اضافہ ہوتا ہے جس سے ان کے پھیلنے اور سکڑنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے. یوگا ورزشوں میں سانس روکنے اور چھوڑنے اور جسمانی حرکات سے نظامِ تنفس مضبوط ہوتا ہے. یوگا کی وجہ سے خون پورے جسم میں اپنا دورہ مکمل کرتا ہے اور آکسیجن پورے جسم میں پہنچ پاتی ہے. اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جسم سے باہر دھکیل دیا جاتا ہے.
تحقیق سے ثابت ہے کہ یوگا کرنے سے سینے کی دیوار مضبوط ہوتی ہے اور اس کے پھیلنے اور سکڑنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے. یوگا کرنے والے بہت سے لوگ جو یوگا کرنے سے پہلے بیمار ہوتے ہیں ان کو یوگا شروع کرنے کے بعد صحت کی طرف واپس لوٹتے دیکھا جا سکتا ہے
ایروبک ورزش
Aerobic Exercise
ایروبک ورزش جیسے بھاگنا، دوڑنا وغیرہ بھی نظامِ تنفس کے لیے نہایت ہی ضروری ہے. ہمارے پھیپھڑوں کو کام کرنے کے لیے آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے اور ورزش کے دوران سانس لینے کی رفتار میں اضافہ سے آکسیجن جسم میں زیادہ مقدار میں داخل ہوتی ہے. جس کے لیے ہمارے پھیپھڑوں اور دل کو زیادہ تیزی سے کام کرنا پڑتا ہے. ایربک ورزش سے ہمارے پھیپھڑے اور دل مضبوط ہوتے ہیں. اور جسم میں آکسیجن کی مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے. انسان کے سانس لینے کی صلاحیت میں بہتر ہوتی ہے. جس سے پھیپھڑوں کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے. اور دل کو بھی زیادہ رفتار سے کام کرنا پڑتا ہے تاک آکسیجن کی کھپت کو پورا کیا جا سکے. کچھ سادہ ایروبک ورزشیں جیسے تیز چلنا، ہلکا، بھاگنا، سائیکلنگ، ایلپٹیکل ٹریننگ وغیرہ انسانی جسمانی ساخت میں بھی بہتری لاتی ہیں. جس سے جسمانی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے
غلط انداز سے اٹھنے، بیٹھنے کی وجہ سے ہمارے اعضاء کو غیر ضروری دباؤ برداشت کرنا پرتا ہے. جس کی وجہ سے اکثر انسان مختلف بیماریوں کا شکار رہتا ہے
تائی چی
Tai Chi
یہ ایک چائنیز مارشل آرٹ کی ایک قسم ہے. پاکستان میں شاید اس کا کوئی ٹریننگ سینٹر موجود نہیں. لیکن اگر آپ کسی ایسی جگہ رہائش پذیر ہیں جہاں یہ سہولت موجود ہو تو لازمی یہ ورزش کریں. کیونکہ پوری دنیا اس کے فوائد سے آگاہ ہے اور تحقیق سے اس کے فوائد ثابت شدہ ہیں. اس میں شامل منفرد ورزشوں میں جسم کے ساتھ سانس کا بہت ہی زیادہ استعمال کیا جاتا ہے. جس سے پھیپھڑوں کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے. اور یہ بات بھی تحقیق سے ثابت ہے کہ تائی چی کی ورزشیں سی او پی ڈی کے مریضوں کے لیے مفید ثابت ہوئی ہیں. اس میں منہ سے سانس لے کر منہ سے سانس کو باہر نکالا جاتا ہے. اس تکنیک سے نظامِ تنفس کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے
تلاوت قرآن پاک
Recitation of Quran
قرآن مجید کی باقاعدہ تلاوت انسان کی اُخروی زندگی کے ساتھ ساتھ دنیاوی زندگی کے لیے بھی باعثِ رحمت ہے. قرآن کی تلاوت سے پھیپھڑوں کی کارکردگی بہتر ہونے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا نزول بھی ہوتا ہے. اور جب اللہ تعالیٰ کی رحمت کا نزول ہو تو پھر انسان لیے فلاح ہی ہوتی ہے
ہنسنا
Laughing
آخر میں سب سے آسان طریقہ بتانے لگا ہوں وہ ہے ہنسنا، قہقہے لگانا. اپنے گھر والوں، رشتے داروں، دوستوں اور ارد گرد کے لوگوں کے ساتھ خوشگوار اور مثبت رویہ کے ساتھ رہیں. ان کے ساتھ باتیں کریں اور ہنستے بولتے رہیں. اس طرح کرنے سے پیٹ کے پٹھے مضبوط ہوں گے اور پھیپھڑے زیادہ کام کریں گے جس سے تازہ ہوا جسم میں داخل ہو گی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ باہر نکل جائے گی. یہ عمل بھی پھیپھڑوں کی صلاحیت میں اضافہ کا باعث بنتا ہے
Note: Chronic obstructive pulmonary disease, or COPD







Comments
Post a Comment