ناخنوں پر سفید دھبے کیا کیلشیم کی کمی سے ہوتے ہیں؟ ہم میں سے بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ناخنوں پر پڑنے والے سفید دھبے کیلشیم کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں. حالانکہ ایسا بالکل نہیں کیونکہ کیلشیم کا ناخنوں سے کوئی تعلق keratinنہیں. کیلشیم ہڈیوں کے لیے ضروری ہوتا ہے. ناخن کیراٹن سے بنتے ہیں کیراٹن ایک لحمیہ(پروٹین) ہے. جو کہ جلد کی سب سے اوپری تہہ کی شکل میں ہوتا ہے. یہ جلد مردہ ہوتی ہے. بعض اوقات ناخن نچلی جلد سے علیحدہ ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے سفید دھبے نمودار ہو جاتے ہیں ناخنوں پر پڑنے والے سفید دھبوں کی کئی وجوہات ہو سکتی ہے یہ کبھی صرف ایک ناخن پر پڑتے ہیں اور کبھی سارے ناخنوں پر بھی پڑ سکتے ہیں. ان میں کوئی تکلیف نہیں ہوا کرتی. اور ان کا علاج کروانے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی. ناخن بڑھنے پر کاٹتے رہیں تو دھبے آہستہ آہستہ ختم ہو جاتے ہیں. لہٰذا ان کے بارے میں زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں