نشہ کیا ہے؟ خمار کیوں ہوتا ہے؟ نشہ، خمار، سرور، بادہ و جام اور اس سے جڑے استعاروں ، تماثیل اور تشبیہات سے اردو شاعری بھری پڑی ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ نشہ اصل میں ہے کیا اور کیوں ہوتا ہے؟ صحت الکوحل اور دیگر منشیات کا استعمال کرنے پر کوئی شخص جیسے اپنا وزن کھو سا دیتا ہے اور اسے لگتا ہے جیسے ہوائیں اسے اڑائے پھر رہی ہیں۔ وہ پاؤں کہیں رکھتا ہے اور پاؤں پڑتا کہیں اور ہے۔ الکوحل اور دیگر منشیات کی زیادہ مقدار استعمال کر لی جائے، تو ممکن ہے آپ ایک طرح سے بے ہوش ہو جائیں یا قے کرنے لگیں۔ نشے یا خمار کی سطح مختلف ہو سکتی ہے، مگر اس سارے عمل کے درپردہ وجوہ کیا ہوتی ہیں؟ الکوحل یا منشیات اصل میں انسانی موڈ، سوچنے کے عمل اور دیگر افعال کو متاثر کرتی ہیں اور سائنسی وجہ یہ ہے کہ ان کا استعمال انسان کے مرکزی اعصابی نظام کو نشانہ بناتا ہے۔ یہی وہ دھاگے ہیں، جن کے ذریعے آپ کے دماغ اور جسم کے درمیان تال میل قائم رہتا ہے۔ یہ دھاگا کچھ ڈھیلا پڑ جائے، تو سارا جسم ہاتھ سے نکلتا محسوس ہوتا ہے۔ سائنسی محققین کے مطابق پہلے گھونٹ کے فقط تیس سیکنڈ کے اندر اندر الکوحل آپ کے دماغ تک پہنچ چکی ہوت...